• news

حکومتی ادارے گرانفروشی روکنے کیلئے م¶ثر اقدامات نہ کر سکے،سبزیاں، پھل بدستور مہنگے


لاہور (کامرس رپورٹر) حکومتی اداروں کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف موثر اقدام نہ کئے جانے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی 25 ویں روزے کو بھی جاری رہی۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پرچون سطح پر آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول سرکاری قیمت 60کی بجائے 70سے 75 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔ پیاز درجہ اول 60کی بجائے 80، ٹماٹر درجہ اول 60کی بجائے 70سے 80، لہسن دیسی 180کی بجائے 220، ادرک تھائی لینڈ 650 کی بجائے 760سے 780، کھیرا دیسی 90کی بجائے100، بندگوبھی 47کی بجائے 50سے 55، پھول گوبھی 85کی بجائے 100، شملہ مرچ 70کی بجائے 80سے 90، بھنڈی 180کی بجائے 210سے 220، لیموں دیسی 420 کی بجائے 560سے 580، پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 320 کی بجائے 420 سے 440، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم 185 کی بجائے 260 سے 280، کیلا سپیشل درجن 350 کی بجائے 480 سے 500، کیلا درجہ اول درجن 255 کی بجائے 330 سے 340، سٹرابری اول 200 کی بجائے 230سے 240، سٹرابری دوم 110کی بجائے 130سے 140، خربوزہ سفید 80کی بجائے 100، خربوزہ درجہ اول 100کی بجائے 120، جبکہ کھجور ایرانی 465 کی بجائے 580 سے 600 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن