• news

درآمدی اشیاءپر انحصار کرنے والے ممالک غذائی عدم تحفظ کا شکار: موڈیز


جدہ (اے پی پی) موڈیز کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرائن اور روس جنگ کے باعث خوراک کی قیمتوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں درآمدی اشیاءپر انحصار کرنے والے ممالک غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔ موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موزمبیق، روانڈا، زیمبیا اور ایتھوپیا جیسے ممالک غذائی عدم تحفظ کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ جغرافیائی سیاسی تنازعات، زرعی پیداوار، زرعی سامان اور ان پٹ کے تجارتی بہا میں خلل غذائی کمی کا اہم محرک ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خوراک کی کمی اور اس کی زیادہ قیمتیں کم آمدنی والے گھرانوں کو صحت اور تعلیم سے پیسے نکال کر خوراک کی طرف لانے پر مجبور کر سکتی ہیں جس سے آگے جا کر مزید مسائل جنم لیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خوراک کی اشیاءکی کمی سے بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ تعلیم کا سلسلہ متاثر ہوتا ہے۔ اسی طرح انسان کے کام کاج کی صلاحیت میں بھی کمی آتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن