• news

ننگرپارکر میں شادی کرنے والے لڑکے‘ لڑکی کی نعشیں کنویں سے برآمد


تھرپارکر (نیٹ نیوز) تھرپارکر کے علاقے ننگر پارکر میں ایک کنویں سے لڑکی اور لڑکے کی نعشیں دریافت ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ننگر پارکر کے نواحی گاو¿ں دورا چند میں کنویں سے دریافت ہونے والی نعشوں میں سے لڑکی کی عمر 17 سال جبکہ لڑکے کی 22 سال تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکے کی جیب سے ایک خط بھی ملا ہے، دونوں مبینہ طور پر شادی کرنا چاہتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن