• news

جاپان کے شمالی علاقہ جات سمیت بحرالکاہل خطے میں روسی بحریہ کی مشق شروع


ٹوکیو (اے پی پی):روس کے بحرالکاہل بحری بیڑے نے جاپان کے شمالی علاقہ جات سمیت روسی مشرقِ بعید کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشق کا آغاز کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اعلان کیا کہ بحرالکاہل بیڑے نے مشق شروع کر دی ہے۔ اس بیڑے کا کمانڈ سینٹر روسی مشرق بعید کے ولادی ووستوک میں قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ مشق کا مقصد کسی حملہ آور کی بحری یلغار کو پسپا کرنے کی روسی مسلح افواج کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن