• news

سابق امریکی وزیر خارجہ پومپیو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے پیچھے ہٹ گئے


ریاض (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 2024 میں صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹرپر اپنے آفیشل پیج پر شائع ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ یہ ہمارا لمحہ نہیں ہے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آنے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار نہ بننا ان کا انتہائی ذاتی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ میں نے اور میری اہلیہ نےکیا ہے ، موجودہ وقت میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے مناسب نہیں ہے۔اپنے بیان میں سابقہ امریکی سکریٹری خارجہ نے مستقبل میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے امکانات برقرار رکھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی بھی بہت سارے مواقع موجود ہیں کہ وقت اس کے لیے زیادہ موزوں ہوسکتا ہے کیونکہ صدارتی قیادت زیادہ ضروری ہوجاتی ہے۔ٹرمپ کے دور کے سابق وزیر خارجہ کی حیثیت اور ری پبلیکن پارٹی کے ایک لیڈر کی حیثیت سے طویل عرصے سے سیاسی میدان میں سرگرم رہنے کے باوجود عوامی حلقوں میں ان کی کوئی خاص پذیرائی نہیں۔ اس کا اندازہ میڈیا میں ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں سے ہوتا ہے جن میں ان کی عوامی مقبولیت ایک یا زیادہ سے زیادہ دو فی صد تک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن