تاجپوشی کے بعد پہلی بار شاہ چارلس سینڈہرسٹ اکیڈمی کی پریڈ میں شریک
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے تاج پوشی کے بعد پہلی بار سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی کی کمشن پریڈ میں شرکت کی۔ یہ پہلا موقع تھا کسی عکسری یونٹ میں شاہ چارلس کے طغرے کے نشان والا پرچم بھی لہرایا گیا۔بہترین کارکردگی پر کویت کے کیڈٹ جبار علی الصباح کو بین الاقوامی شمشیر دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ چارلس نے یوکرائن تنازع کے متعلق کہا یورپ میں 1945 کے بعد سے اب تک اس طرح کی جنگ نہیں دیکھی۔تقریب میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوئم اور ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ نے بھی شرکت کی۔ دونوں شخصیات سینڈہرسٹ اکیڈمی سے تعلیم یافتہ ہیں۔