• news

فلسطین کے حق میں ریلی نکالنے پر ٹک ٹاکر خرم گجر سمیت 20 افراد پر مقدمہ

لاہور (نامہ نگار)گلبرگ پولیس نے لبرٹی چوک مےں فلسطین کے حق میں ریلی نکالنے پر معروف سماجی کارکن وٹک ٹاکر خرم گجر سمیت 20 مظاہرےن کے خلاف سڑک بلاک کرنے، کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصےت وٹک ٹاکر خرم گجر 20 ساتھےوں کے ہمراہ گلبرگ، لبرٹی چوک مےں فلسطین کے حق میں ریلی نکال رہے تھے کہ ٹرےفک پولےس اہلکار نے ان کو سڑک سے ہٹنے کو کہا اور مظاہرےن سے توتکار کی۔ جس کے بعد گلبرگ پولیس نے پٹرولنگ افسر ےاسر کی مدعےت مےں خرم گجر سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف دھمکیاں دینے اور روڈ بلاک سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اور لکھا ہے کہ خرم گجر کی قےادت مےں پندرہ بےس ٹک ٹاکرز روڈ بلاک کر کے ویڈیوز بنا رہے تھے، جب ان سے اجازت نامہ طلب کیا گیا تو خرم گجر نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ کی۔ جبکہ خرم گجر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف ریلی نکال رہے تھے۔ گلبرگ پولیس نے جھوٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینےوں کے حق مےں نکالی جانے والی ریلی کو ٹک ٹاکر شو کا رنگ دے کر ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن