قصور: اراضی تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) نظام پورہ میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے مخالف گروپ کے دو افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ مقتول محمد بلال اور محمد عمران اور ملزمان مصطفی، ظفر اور حنیف وغیرہ کے مابین اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ کچھ عرصہ قبل علاقہ کے معززین نے ان دونوں پارٹیوں کی آپس میں صلح بھی کروا دی تھی مگر صلح توڑ دی گئی۔ گزشتہ روز ملزمان مصطفیٰ‘ ظفر اور حنیف وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد بلال اور محمد عمران جاں بحق ہو گئے جبکہ اقبال شدید زخمی ہو گیا۔
2 افراد قتل