کامونکی : چولہا کھلا چوڑنے سے گیس دھماکہ ، میاں بیوی ، 2 بیٹیاں جھلس گئیں ، ایک جاں بحق
کامونکی (نامہ نگار) سوئی گیس لیکج سے گھر کے کمرے میں اچانک دھماکہ کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی اور ا±ن کی تین بیٹیاں ب±ری طرح جھلس گئے۔ ایک ہسپتال پہنچ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی شب نواحی گاو¿ں صالح پور میں ریاض کی بیوی زبیدہ بی بی کھانا پکا رہی تھی کہ اس دوران گیس چلی گئی جس کے بعد وہ چولہا بند کرنا بھول گئی اور رات گئے دوبارہ سوئی گیس بحال ہونے سے کمرے میں گیس بھر گئی۔ گذشتہ علی الصبح اس نے چولہا جلانے کی کوشش کی تو اچانک زور دار دھماکہ ہونے سے کمرے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ریاض، زبیدہ ا±ن کی تین بیٹیاں چھ ماہ کی امیر فاطمہ، پانچ سالہ نور اور دس سالہ مسکان ب±ری طرح جھلس گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے ا±نہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر امیر فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔