• news

عمرہ کر لیا‘ حج کا ارادہ ہے‘ پرمٹ دیا جائے: پیدل مکہ جانے والے اوکاڑہ کے نوجوان کی اپیل

مکہ مکرمہ (این این آئی) اوکاڑہ کے رہائشی عمرے کے لئے پیدل مکہ پہنچنے والے پاکستانی عثمان ارشد نے سعودی عرب اور پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں حج کرنے کی اجازت دی جائے۔ عثمان ارشد نے مکہ سے وٹس ایپ پر کہا انہوں نے عمرہ ادا کر لیا ہے تاہم حج کا بھی ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کیلئے حج کا پرمٹ چاہیے اور وہ دلوانے میں پاکستان گورنمنٹ اور سعودیہ میں جو پاکستانی ایمبیسی ہے، وہ مدد کرے۔ اس سوال پر کہ پیدل سفر پر کتنا خرچ آیا ہے تو انہوں نے کہا کہ مکمل ٹور کا خرچہ تقریباً 15 لاکھ روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن