• news

مسجدالحرام میں 25 رمضان کی شب 15 لاکھ زائرین ،دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم

مکہ المکرمہ ( نیٹ نیوز) رمضان کی 25 ویں شب مسجدالحرام میں زائرین کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی۔ادارہ امْورِ حرمین شریفین کے مطابق مسجدالحرام میں آبِ زم زم کی 56 ہزار 400 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین نے  مسجد الحرام میں زائرین میں چھتریاں تقسیم کی   ہیں  ، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق   سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کے نگران خالد الشلوی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم کر گئی  ہیں تاکہ طواف کے دوران دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کے آرام کیلیے ان میں چھتریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں دیگر خدمات کی فراہمی کیلیے بھی رضاکار مصروف کار ہیں۔ واضح رہے ادارہ امورحرمین کی جانب سے ہربرس رمضان اورحج سیزن میں عمرہ زائرین اورعازمین حج میں چھتریاں تقسیم کی جاتی ہیں تاکہ وہ دھوپ سے محفوظ رہ سکیں۔ ہے کہ زائرین کی خدمت اور انہیں آسانی پہنچانے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن