ایسٹر ‘روس نے یوکرائن کے 100 سے زیادہ جنگی قیدیوں کو رہا کردیا
کیف(نیٹ نیوز) روس نے ایسٹر کے موقع پر یوکرائن کے 100 سے زیادہ جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا روس کے صدارتی مشیر اینڈری یرماک نے اعلان کیا ماسکو کی جانب سے گرفتار کئے گئے 130 فوجی، ملاح، بارڈر گارڈز اور دیگر کو رہا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہمارے لوگوں کی زندگیاں ہمارے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہیں، کیف کا مقصد باقی تمام جنگی قیدیوں کو واپس لانا تھا۔