• news

مالی مشکلات کا شکار سری لنکا، چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا


کولمبو(نیٹ نیوز) سخت مالی مشکلات کے شکار سری لنکا نے چین کو ایک لاکھ ’ٹوک مکاک‘ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سری لنکن وزیرِ زراعت، مہندرا اماراویرا نے اس کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے یہ جانور سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں لیکن عالمی یونین برائے تحفظِ فطرت (آئی یو سی این) کے مطابق بقیہ دنیا میں اس بندر کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔مہندرا نے کہا ہے چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کئے جائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے۔ سری لنکا کا مو¿قف ہے کہ بندروں کی بڑھتی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انسانوں پر حملے بھی کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن