• news

فیصل آباد میں ملازمہ‘ خاتون اور 2 بچوں سے زیادتی‘ مقدمات


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش افراد گھریلو ملازمہ کو زبردستی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ویورز کالونی میں ضمن امین نامی خاتون نے اپنی تیرہ سالہ بیٹی (س) کو ماہ اپریل کے شروع میں ملزموں عباس اور ابراہیم کے گھر میں بطور گھریلو ملازمہ رکھوایا تھا، دونوں ملزمان نصف ماہ تک اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، مسلسل زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ لڑکی نے فون پر اپنے گھر والوں کو اطلاع کر دی۔ غلام آباد پولیس نے ضمن امین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ غریب نواز ہوٹل کے قریب سے چار ملزمان اقرا امین اور اس کے کمسن بچے کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سہیل آباد میں آصف اقبال کا آٹھ سالہ بیٹا (ر) گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی کا محلہ دار ملزم عباس بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن