دینی تنظیموں کااسرائیل کا مسجد اقصی پر حملہ،مسلمانوں پر وحشیانہ تشددکیخلاف احتجاج
فیروزوالہ(نامہ نگار) شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں مختلف دینی تنظیموں کے زیر اہتمام اسرائیل کا مسجد اقصی پر حملہ بدترین ریاستی دہشت گردی مسلمانوں پر وحشیانہ تشددکے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بانی تحریک ختم نبوت اور ممتاز عالم دین الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری کی۔ ریلی کے موقع پر کہا ہے کہ فلسطینی بیگناہ عوام کاقتل عام روکاجائے حق آزادی کیلئے جہدمسلسل کی پاداش میں فلسطینیوں اورکشمیریوں کی تین نسلیں اوربیسیوں فصلیں تباہ کردی گئی ہیں اقوام متحدہ کے نام نہادضابطہ اخلاق کااطلاق صرف کمزورملکوں پرکیوں ہوتا ہے۔اسرائیل اوربھارت کس کے آشیرباد سے اس کی دھجیاں کیوں بکھیر رہے ہیں۔ مسجداقصیٰ کاتقدس پامال کرنیوالے اسرائیلی اہلکار قرارواقعی سزا کے مستحق ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں سے ماہ رمضان کے دوران بھی اپنے قبلہ اوّل میں عبادات کرنے کاحق چھین لیا گیا۔ علامہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا پاکستانی قوم مسجداقصیٰ میں نمازیوں اور نہتے فلسطینیوں پربہیمانہ تشدد کی شدید مذمت اوراسیرفلسطینیوں کی آبرومندانہ رہائی کامطالبہ کرتی ہے۔