ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں: مومنہ بتول
لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں معیاری پروڈکشن کیلئے ہمیں سکرپٹ کیساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے،میری نئی ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے۔ فنکاروں کیلئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا،مجھے فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں۔