فیشن انڈسٹری میں صلاحیتوں کومنواناچاہتی ہوں: آمنہ ملک
لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکارہ وماڈل آمنہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیںملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منواکروطن کانام روشن کیا۔ میں بھی فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناچاہتی ہوں۔ٹی وی کے بعدماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ میں اسی طرح سے مستقبل میں بھی عمدہ کام کرتی رہوں گی۔