لڑکیوں کو اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہئے: صدف کنول
لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے کہا کہ لڑکیوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ وہ شادی کی بجائے پہلے اپنی پڑھائی اور مستقبل پر توجہ دیں اور مناسب وقت پر درست بندے کا انتخاب کریں۔ کنواری لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جب وہ سمجھدار ہوجائیں تو ان کو شادی کرلینی چاہئے۔ شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے۔، لڑکیاں مستقبل کے متعلق نہیں سوچتیں اور ان کے ذہن میں صرف ایک فیشن سے بھرپور شادی کی تقریب کا تصور ہوتا ہے۔ لڑکیوں کو اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہئے جب ان کی عمر ہو جائے اور کوئی صحیح بندہ مل جائے تو پھر شادی کرلیں۔