• news

کاندھے پر تھیلا پہنے احمد علی اکبر کی فلم گنجال کی پہلی جھلک جاری

لاہور (کلچرل رپورٹر )پاکستان شوبز انڈسٹری کے فلمساز شعیب سلطان نے اپنی آنے والی فلم گنجال کی پہلی جھلک فینز کیلئے جاری کر دی ہے۔ فلم گنجال میں 1990 کی دہائی میں پاکستان میں چائلڈ لیبر اور چائلڈ ایکٹوسٹ اقبال مسیح کے قتل کے سنگین مسئلے کو دیکھا یا جائیگا۔ فلم میں اداکار احمد علی اکبر، ریشم اور آمنہ الیاس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ احمد علی اکبر کو پوسٹر میں دکھایا گیا ہے جس میں وہ  ایک بھورے چمڑے کا تھیلا کندھے کے ساتھ پہنے ہوئے ہیں ،  ان کے اس لک سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ فلم میں تفتیشی صحافی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم کو ادور پروڈکشن کی نگہت اکبر شاہ نے پروڈیوس کیا ہے اور اس میں سمیعہ ممتاز اور احمد علی بٹ بھی ہیں۔سقبال مسیح کی پانچ سال کی عمر میں قرض کی غلامی پر مجبور ہونے کی المناک کہانی چائلڈ لیبر کی حقیقت کی دل دہلا دینے والی یاد دہانی ہے۔ اپنی کم عمری کے باوجود، اقبال اسی طرح کے حالات میں دوسرے بچوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم، ان کی زندگی اس وقت ختم ہو گئی جب اسے 12 سال کی عمر میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ گنجال فلم سچے واقعات پر مبنی ہے اور صحافی شہباز بھٹی کی پیروی کرتی ہے جب وہ 1990 کی دہائی کے پاکستان میں قتل کی تحقیقات کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن