پی ٹی آئی کا دور اقتدار ملک کو بہت پیچھے لے گیا: پیپلز پارٹی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دور اقتدار پاکستان کو بہت پیچھے لے گیا جو ایک درد ناک داستان ہے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے نوائے وقت فورم میں کیا،ان رہنمائوں نے کہاکہ عمران خان کے چار سالہ دور میں کرپشن کی انتہا ہو گئی ، خود عمران خا ن نے قومی خزانے کو نقب لگائی انکے فرنٹ مین کھلے عام ملکی دولت لوٹتے رہے مگر انکے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ۔