حکومت ملک کو سیاسی، آئینی بحران میں دھکیل چکی : افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو سیاسی اور آئینی بحران میں دھکیل چکی ہے اور اپنی تصحیح کرنے سے بھی انکاری ہے ،اتحادی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے طرز عمل کے باعث ریاست اور عوام میں فاصلے بڑھ رہے ہیں اور حالات مزید خرابی کی طرف جارہے ہیں ،کوئی بھی محب وطن پاکستانی یہ نہیں چاہتا کہ آئین کی پامالی کا سلسلہ جاری رہے ، عدلیہ نے آئین و قانون کے مطابق مضبوط فیصلہ دیا ہے۔