حافظ آباد: نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ہیڈ قادرآباد کے قریب نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد ولد محمدمنشاء سکنہ کوٹ نکہ دوستوں کے ہمراہ دریا پر نہانے کے لئے گیا جہاں وہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔