جوان الرٹ رہ کرسکھ یاتریوں کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں:حسن افضل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد بائیس سو سے زائد انڈین اور سوسے زائد امریکہ، یو کے اور دیگر بیرون ممالک سے سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل کے ہمراہ سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا وزٹ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن حسن افضل، اے سی صدر توصیف حسن ا ور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔منتظمین اور سیکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔سی پی اونے گردوارہ کے منتظمین سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی،منتظمین گردوارہ نے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس افسران و جوان الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔میٹل ڈیٹیکٹرز،CCTVکیمروں اور واک تھروگیٹس کی تنصیب کو یقینی بنا تے ہوئے پولیس کے سنائپرزبھی تعینات کئے گئے ہیں۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے الیٹ پولیس فورس کے مسلح دستے بھی گشت پر مامور ہیں۔گوجرانوالہ پولیس کے جوانوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی کے علاوہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سی پی او نے گردوارہ کے داخلی اور خارجی راستوں اور پولیس چیک پوسٹو ں کا وزٹ کیا۔ڈیوٹی پر مامورپولیس افسران و جوانوں کو بریف کیا اور انہیں الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات کیں۔اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ روہڑی صاحب آمد پر سِکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔