• news

ملک پر مسلط حکمرانوں کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں:نصراللہ گورائیہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی وسطی پنجاب نصراللہ گورائیہ،ضلعی امیرمظہر اقبال رندھاوانے زاہد کالونی میںامیدوار پی پی62لالہ سجاد مہر کے دفتر میں افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک پر مسلط حکمرانوں کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، ملک میں ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے، معیشت تباہ، ادارے دست و گریبان ہیں، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مسائل میں برابر کی ذمہ دار ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،نائب امراء علی رضا حسنی ، محمد کاشف سجیل ،امیدوار پی پی 62لالہ سجا د مہر،ضلعی صدر لیبر ونگ رانا عبد الجبا ر ، سابق امیر پی پی 62حافظ ضیا ء الحق ، محمد اکرم اعوان نے بھی خطا ب کیا ، انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے حقوق کیلئے حتمی جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا،کرپٹ نظام کو بدلنے کیلئے جدوجہد ہی حضور کی سب سے بڑی سنت ہے، جماعت اسلامی ہر گھر اور ہر ضمیر پر دستک دے رہی ہے، عوام ہمارے ساتھ چلے اور ملک کو ظالموں، لٹیروں سے نجات دلا کر آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن