• news

ظلم و جبر عمران خان کے جانبازوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتا: افتخار گھمن

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امپورٹڈ سرکار ظلم و جبر سے قائد عمران خان کے جانبازوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتی، عمران خان کے دیوانے فاشسٹ حکومت کی بدترین فسطائیت اور ظلم و جبر کا بے خوفی اور دلیری سے مقابلہ کرکے تاریخ رقم کر تے ہوئے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ عمران خان قوم کی ریڈ لائن ہے اور ہم ہرگز کسی کو بھی اس ریڈ لائن کو کراس نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کا اظہار قائد عمران خان کے سیکورٹی انچارج افتخار گھمن نے عدالت میں پیش ہونے کے موقع پر سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا کہ ہمارے بہادر نہتے کارکنوں نے بیس گھنٹوں تک ریکارڈ توڑ شیلنگ، لاٹھی چارج، کیمیکل ملے پانی اور اوچھے ہتھکنڈوں کا پامردی سے سامنا کیا اور عمران خان کو کسی کی خواہش کی تکمیل کیلئے گرفتار کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا۔ پی ٹی آئی قائدین کارکن، بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین عمران خان کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور تاریخ کی بدترین ریاست گردی کاسامنا کیا۔ اس موقع پر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ، سردار حق نواز چیمہ ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن