شیخوپورہ:حادثہ،سینئرصحافی عارف انصاری شدید زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) فاروق آباد کے سینئر صحافی محمد عارف انصاری موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ محمد عارف انصاری فاروق آباد سے شیخوپورہ میں ایک جنازہ میں شرکت کیلئے اپنے بھائی کے ہمراہ آرہے تھے کہ ماچھیکے کے قریب انکی موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں محمد عارف انصاری اور انکے بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔