• news

فیروزوالہ:گرانفروشوںکیخلاف کارروائی، متعدددکانداروں کو جرمانے

فیروز والہ(نامہ نگار) سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول تحصیل فیروز والا ڈاکٹر رانا قربان علی خان ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ کے علاقے رانا ٹا¶ن، رچنا ٹاون، کالا شاہ کاکو اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر35 دکانوں کی چیکنگ کی اس موقع پرمہنگے داموں چینی، گھی گوشت، فروٹ اور دیگراشیا خوردونوش فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو پکڑ کر موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے والے متعدد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں 12 دکانداروں کو وارننگ دی کاش ہمیں سٹی ڈاکٹر رانا نے بتایا کہ دی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنرفیروزوالہ میاں محمد جمیل کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن