• news

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزیر مواصلات و تعمیرات سے ملاقات


سیالکوٹ(اے پی پی)صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے وزیر مواصلات و تعمیرات بلال افضل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر چیمبر نے متعلقہ روڈ انفراسٹرکچر کے مسائل پر روشنی ڈالی اور سیالکوٹ پسرور روڈ، سیالکوٹ وزیرآباد روڈ اور سمبڑیال ایئرپورٹ روڈ کیلئے مطلوبہ فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔درخواست پر وزیر مواصلات و تعمیرات بلال افضل نے صدر چیمبر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن