• news

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی جماعتوں کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں موجود سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔ جماعت اسلام کی طرف سے مذاکراتی کوششوں پر مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں  پنجاب الیکشن سے متعلق کیس پر بھی گفتگو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن