موجودہ صورتحال میں جوڈیشل مارشل لا کے تاثر کو تقویت ملتی ہے: رانا ثنا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاء سے متعلق جو بات ہو رہی ہے اس کی بنیاد اداروں کی حدود ہے۔ جس قسم کی صورتحال ہے تمام جماعتیں اور قوم فل بنچ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تین رکنی بنچ ہر چیز کو روندتے ہوئے اپنی مرضی اور منشاء مسلط کر رہا ہے۔ جب اس قسم کی صورتحال ہو تو پھر جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت ملتی ہے۔