• news

مفت آٹا فراہمی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج، کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد: محسن نقوی

لاہور (این این آئی) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور پنجاب حکومت کے تاریخ ساز مفت آٹا پیکج سے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے، پنجاب بھر میں 4 کروڑ 11 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے گئے۔ مفت آٹے کی فراہمی کا ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے۔ مفت آٹا پیکج کی کامیابی پر میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم اور پنجاب حکومت کے مفت آٹا پیکیج کے تحت شہریو ںکو ریلیف ملا ہے۔ صوبائی وزرائ، انتظامی و پولیس افسروں و عملے نے دن رات محنت کی اور شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ صوبائی وزراء اور افسران کی فیلڈ میں موجودگی سے آٹے کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔ میں خود بھی فیلڈ وزٹ کرتا رہا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن