وزیراعظم کا مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کی غیرمعمولی عوامی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی۔