• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک، سونا 1100 روپے تولہ مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1روپے مہنگا ہوگیا۔  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 31پیسہ اضافہ سے 284.71 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 287 روپے سے بڑھ کر 288 روپے کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5ڈالر اضافہ سے  2008 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1100روپے تولہ اضافہ سے 2لاکھ 17ہزار 100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافہ سے  1لاکھ 86ہزار 128 روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40روپے کمی سے 2530روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن