جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنما¶ں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران زلفی بخاری، اعظم سواتی، عمر ایوب، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور حاضر ملزمان کے علاوہ حسان نیازی، فرخ حبیب، اسد عمر، اسد قیصر اور شبلی فراز، عامر کیانی، حماد اظہر، عمر ایوب اور اعظم سواتی کی بھی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔
ضمانت توسیع