ایک شخص کی ضد پر الیکشن کرانے کی خواہش پوری کی جارہی: جاوید لطیف
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہئیں ،قبل از وقت الیکشن کرانے کا مقصد نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھنا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے لگ رہا ہے کہ ایک شخص کی ضد پر الیکشن کرانے کی خواہش پوری کی جارہی ہے حالانکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہئیں ،قبل از وقت الیکشن کرانے کا مقصد نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھنا ہے انہوں نے کہاکہ 2002،2008 اور2018 میں نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا گیا، اب 2023 میں بھی ان کی یہی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کو پھلتے پھولتے پاکستان کو ڈبونے والوں کے خلاف بھی ازخود نوٹس لینا چاہئے تھا، ہم یہ الزام کبھی بھی نہیں لینا چاہتے کہ مسلم لیگ (ن)الیکشن نہیں کرانا چاہتی انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو جو شخصیات اپنے اپنے اداروں کو اس سلسلے میں استعمال کرتے رہے ہیں ان کے ادارے ہی ان کے خلاف ان کا احتساب کرسکتے ہیں اگر ایسا ہوجائے تو ملک میں 80فیصد سکون آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوﺅں نے تو چند سو لوگوں کو لوٹا ، زمان پارک کا ڈاکو تو پورے پاکستان کے ہر گھرکا مجرم ہے ایسے شخص سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔
جاوید لطیف