مہنگائی کی اوورسپیڈ، انتظامیہ بریک لگانے میں ناکام، شہری پریشان
لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں 26 ویں روزے کو بھی پرچون سطح پر دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پرچون سطح پر آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول سرکار ی قیمت 60 کی بجائے 70سے 75 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔ پیاز درجہ اول65کی بجائے85سے 90، ٹماٹر درجہ اول 50 کی بجائے 60سے 70، لہسن دیسی 180 کی بجائے 220، ادرک تھائی لینڈ 650کی بجائے 760سے 780، کھیرا دیسی90 کی بجائے 100، کھیرا فارمی 40 کی بجائے 45، میتھی110 کی بجائے 120، بینگن 50کی بجائے 60، بندگوبھی 40کی بجائے 50، پھول گوبھی 70کی بجائے 90، شملہ مرچ 40کی بجائے 60، بھنڈی 160کی بجائے 180سے 190، کچنار 250 کی بجائے 300سے 320روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 320 کی بجائے 420سے 440، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم 185کی بجائے 260سے 280، سیب امری درجہ اول 215 کی بجائے 260، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول 185کی بجائے 230، سیب سفید اول 145کی بجائے 170سے 180، کیلا سپیشل درجن 355کی بجائے 500سے 520، کیلا درجہ اول درجن 255 کی بجائے 330 سے 340، کیلا درجہ دوم درجن 170کی بجائے 200سے 220، کیلا درجہ سوم درجن 110کی بجائے 150سے 160، امرود 175کی بجائے 230 سے 240، کنو سپیشل درجن400 کی بجائے 580سے 600، کنو درجہ اول درجن 235 کی بجائے 280سے 300، کنو درجہ دوم درجن 135کی بجائے 180سے 190، اسٹرابری اول 205کی بجائے230 سے 240، کھجور ایرانی 465 کی بجائے 580سے 600روپے کلو تک فروخت ہوئی ۔ سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی قیمتوں پر شہری پریشان دکھائی دیئے۔
سبزیاں پھل