2 کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر، تعداد تشویشناک ،عارف علوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے سکول جانے کی عمر کے 2 کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں ، یہ تعداد تشویشناک ہے جس کے اندراج کے لیے تخلیقی حل سوچنے کی ضرورت ہے ، ان بچوں کو تعلیم دینا واقعی ایک بڑا چیلنج ہے جسے صرف روایتی طریقوں سے حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لیے ڈیجیٹل اور آن لائن سیکھنے کے طریقوں کے استعمال کو فروغ دیا جانا چاہئے۔صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار یونیسیف کی جانب سے پاکستان میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں یونیسیف کے تعاون کو سراہا۔
عارف علوی