مفت آٹے کی ڈیوٹی ‘ اہلکار نے 200 تھیلے کھڈے لائن لگا لئے، نوکری سے فارغ
فیروزوالہ بچیکی (نامہ نگاران) جعل سازی سے مفت آٹا کے 2 سو سے زائد تھیلے ہتھیانے والا محکمہ صحت کا اہلکار پکڑا گیا۔ مجاہد نامی اہلکار کو ملازمت سے بر خاست کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ مجاہد نامی اہلکار کی مفت آٹا پوائنٹ پر ڈیوٹی تھی۔ اس نے مختلف اوقات میں 2 سو سے زائد مفت آٹے کے تھیلے فراڈ سے حاصل کر کے مقامی محلہ کہ ایک کمرہ میں سٹور کر رکھے تھے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے چھاپہ مار کر مفت آٹے کے 2 سو سے زائد تھیلے برآمد کر لیے۔ سرکاری آٹے کی تقسیم میں خوردبرد کرنے پر 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق بچیکی کے مقامی شادی ہال میں بنائے گئے فری آٹا پوائنٹ کے شفٹ انچارج حماد حسن کی رپورٹ پر پولیس تھانہ بڑا گھر میں درج مقدمے کے مطابق شادی ہال کا ملازم وارث کافی دنوں سے آٹا ٹرک ملازم ساجد ‘ ہوٹل مالک امتیازدیگر تین نامعلوم افراد کےساتھ مل کر فری تقسیم ہونے والا آٹا خورد برد کر رہے تھے گزشتہ روز شادی ہال 91 آٹے کے تھیلے برآمد ہوئے ۔
تھیلے چور