ملک میں سیاسی عدم استحکام، ارکان پارلیمنٹ کی عوامی قانون سازی میں عدم دلچسپی
اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں سیاسی عدم استحکام، ارکان پارلیمنٹ کی عوامی قانون سازی میں عدم دلچسپی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کااجلاس کورم نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکا،کمیٹی کے ایجنڈے پر 18بل تھے ،اجلاس میں صرف ددممبران نے ہی شرکت کی ۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس11بجے نادرا ہیڈکواٹر میں رکھاگیا۔کمیٹی کے ایجنڈے پر 18مختلف بل تھے کمیٹی میں چیئرمین احمد حسین ڈیہر اور دو مزید ممبران ہی آئے جس کے بعد مزید ارکان کا انتظار کیامگر کوئی رکن نہیں آیا کہ کورم مکمل ہوسکے جس پر اجلاس نہ ہوسکا۔