• news

پنجاب انتخابات،پی ٹی آئی کا ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل


لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ پارلیمانی بورڈ کی سربراہی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، پنجاب کے تمام ریجنز کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی شامل ہوں گے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان ممکنہ امیدواروں کے انٹر ویوز اکیلے کررہے تھے، پی پی 113 تک کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 
عمران بورڈ تشکیل

ای پیپر-دی نیشن