مالی سال کے 8 ماہ‘ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی: ادارہ شماریات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے موجودہ مالی سال میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی ہوئی۔ فروری 2023ءمیں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں پیداوار 11.6 فیصد کم رہی۔ جولائی تا فروری ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 14 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔ جولائی تا فروری گاڑیوں کی پیداوار 38.59 فیصد گر گئی۔ مشینری اور دیگر سامان کی پیداوار 49 فیصد کم رہی۔
پیداوار کمی