لاہور اور قصور میں 2بچوں سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزم گرفتار
قصور لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور کے نواحی علاقے حویلی بلاقہ سنگھ میں بچے کو اوباش ملزموں نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سمیر نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ حویلی بلاقہ سنگھ میں ملزمان علی اور اویس میرے 19سالہ بھتیجے (ع) کو ورغلا پھسلا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم موقع پر پہنچ گئی۔ جانچ پڑتال کے بعد حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فیصل آباد میں طالبہ اور ڈسکہ میں بچے کو نشانہ بنا دیا گیا ہے۔لیاقت آباد کے علاقے میں دو اوباس خرم اور ادرےس نے 6سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے کی حالت غیر ہونے پر فرار ہو گئے۔ متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھٹی کالونی میں واقع اےک مکان سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ملزموں بچے کے ساتھ کئی مرتبہ بدفعلی کر چکے ہیں اور وہ بچے کو ڈرا دھمکا کر گھر نہ بتانے کا کہتے تھے۔
زیادتیاں