ایران میں یوکرائن کا طیارہ گرانے میں ملوث 10فوجی اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی
تہران(آئی این پی)ایرانی عدالت نے 2020میں تہران کی فضائی حدود میں یوکرائن کے مسافرطیارے کو مار گرانے کے واقعے میں ملوث 10فوجی اہلکاروں کو سزا سنا دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان میں ایک اہلکارکو سب سے زیادہ 10سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق ایک کمانڈرکو 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ 9دیگر کو ایک سے 3سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سزا