• news

نئی دہلی: ہندوﺅں کا کشمیری نوجوان پر تشدد‘ بھارت کے حق میں نعرے لگوائے


نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہندوتوا گروپ نے کشمیری نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر''وندے ماترم''اور''بھارت ماتا کی جے''جیسے ہندوتوا نعرے لگانے پر مجبور کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں کشمیری نوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ اسے ان نعروں کا مطلب سمجھ میں نہیں آرہا اوراس نے یہ نعرے لگانے سے انکار کر دیا، جس پر ہندوتوا گروپ نے اسے مارا پیٹا اور اسے پاکستانی اور'' پتھرباز''قراردیا۔پتھر باز کی اصطلاح ان افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو جموں و کشمیر میں احتجاج کے دوران قابض بھارتی فورسز پر پتھراﺅ کرتے ہیں۔دریں اثنا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کی یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر برائے وسطی کشمیرضہیب یوسف میر نے دہلی میں ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوان کو کچھ مخصوص نعرے لگانے پر مجبورکرنابے شرمی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے اس فعل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کشمیری نوجوان تشدد

ای پیپر-دی نیشن