وزیراعلیٰ بلوچستان کا حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر اظہار ناراضگی
کوئٹہ(آئی این پی ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہو رہا ہے، بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان