• news

 الیکشن کمشن کا حکم کالعدم :شاندانہ گلزار کو دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میان گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءشاندانہ گلزار کو ڈی نوٹی فائی کرنے اور دوسری خاتون کے کاغزات نامزدگی منظوری پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے شاندانہ گلزار کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کو نوٹیفائی کیلئے الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دےدیا اورشاندانہ گلزار کو مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت دےدی۔گزشتہ روزسماعت کے دوران شاندانہ گلزار کے وکیل بیرسٹر عاطف رحیم برکی عدالت میں پیش ہوئے، وکلائ کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست منظور کرلی۔واضع رہے کہ شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفاءدے دیا تھا،الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کے کاغزات نامزدگی منظور کیے تھے،شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا۔
شاندانہ گلزار

ای پیپر-دی نیشن