کریک ڈا¶ن، گندم، چینی کی سینکڑوں بوریاں ضبط، شیخوپوہ میں گندم ذخیرہ کرنے کے لائسنس معطل
فیروز والہ ‘ ساہیوال‘ گوجرانوالہ‘ قصور‘ ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ این این آئی) فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں چاروں اضلاع میں اب تک مختلف ریڈز میں 16 ہزار 903 بیگز کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ قصور میں ضلعی انتظامیہ گندم کی غیرقانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے متحرک‘ 9 ہزار 48 بیگز گندم قبضے میں لے لئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیرنگرانی گندم کی دوسرے اضلاع میں غیرقانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور ایکشن لے رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا ماہ صیام میں چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن 5900 بوریاں چینی برآمد کر لیں۔ حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پاسکو کی مشترکہ کارروائیوں سے گندم کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ پنڈی بھٹیاں اور کالیکی سے سمگل ہونے والی گندم کے 6 ٹرک اور 4 ٹرالیاں پکڑ کر 4000 بوری گندم قبضہ میں لے لی گئیں۔ جبکہ نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹے سے لدی 5 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2645 تھیلے اور 12 ٹن آٹا برآمد کر کے 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ فوڈ ساہیوال نے چیچہ وطنی میں گندم سے لوڈ ٹرالی ٹریکٹر نمبر 477-KWS جس پر 393 بوری گندم لوڈ قبضے میں لے لیں جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں گندم کی سمگلنگ کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اقدامات کے نتیجہ میں اب تک ڈویژن میں 182.650 میٹرک ٹندم گندم قبضہ میں لے لی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے ضلع شیخوپورہ میں گندم ذخیرہ کرنے کے تمام لائسنس غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیئے ہیں جن میں فلور مل مالکان اور بڑے تاجروں اور آڑھتیوں کے لائسنس بھی شامل ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ لائسنس گندم کی سرکاری خریداری شروع ہوجانے اور اس کا ہدف پورا کرنے کی غرض سے معطل کئے گئے ہیں اور اس بارے میں فوکل پرسن برائے خریداری سرکاری گندم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر چوہدری مظہر سرور نے محکمہ خوراک کے حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے ضلع کے 18 خارجی پوائنٹس پر چیک پوسٹیں بنا دی گئی ہیں اور خفیہ ادارے بھی گندم کی خریداری کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔