بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 20 افراد ہلاک
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں شراب پینے سے20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے مشرقی صوبے بہار کی تحصیل چامپارن کے پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں جعلی شراب پینے کی وجہ سے20 افراد کی موت کا اعلان کیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق جعلی شراب پینے والے6 افراد کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
زہریلی شراب