اُمت رمضان المبارک کے بعد بھی اس کا پیغام یاد رکھے:میاں جمیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ رمضان نے اطاعت الٰہی اوراطاعت مصطفٰی کا پیغام دیا،امت رمضان المبارک کے بعد بھی اس پیغام کو یاد رکھے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پورا مہینہ تزکیہ نفس کا موقع ملتاہے ،عقیدہ اوراعمال کی اصلاح کی ہوتی ہے ایسے حالات میں امت کی انفرادی اوراجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مشن کو اپنی زندگی میں مکمل طورپرنافذکرلے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ احکامات الٰہی پرعمل یقینی بناتے ہوئے زندگیوں میں تبدیلی کومستقل رکھاجائے۔اطاعت مصطفٰی سے لمحہ بھرکے لیے بھی روگردانی نہ کی جائے۔ علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خطبات میں امت پر زوردیں کہ عقیدہ توحیداور ختم نبوت کے ساتھ تعلق کو مضبوط سے مضبوط تربنایا جائے۔