• news

حضرت خدیجہ کی دین کیلئے بیش بہا خدمات ہیں:ادریس شاہ زنجانی

لاہور( خصوصی نامہ نگار )سجادہ نشین  حضرت میراں حسین شاہ زنجانی  پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ ام المومنین حضرت خدیجہؓکی اسلام اور اہل اسلام کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور اپنی ساری مال و دولت غلبہ اسلام کے لئے وقف کردی۔ حضرت خدیجہؓ مکہ کی ایک معزز مالدار خاتون تھیں۔آپؓ  صورت اور سیرت کے لحاظ سے طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔آپ ؓنے حضرت محمدﷺ کو تجارتی کاروبار میں شریک کیا۔حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکمت ایمانداری،صداقت، محنت اور اعلیٰ اخلاق سے بہت متاثر ہوئیں۔ انہوں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نکاح کے لئے پیغام بھجوایا، جسے آپﷺنے قبول فرما لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن